لاہور: 9 سالہ بچے کو اغوا، ریپ کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

0
26

گرفتار ملزم عبدالرحمٰن 9 سالہ معصوم بچے کو ورغلا پھسلا کر گھر لے گیا، بعدازاں ملزم نے بچے کو باندھ کر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (انویسٹی گیشن) نے بتایا کہ سفاک ملزم عبدالرحمٰن نے سنگین جرم کے بعد لاش بیڈ کے نیچے چھپا دی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن شالیمار کا کہنا تھا کہ بچے کے والد نے اغوا کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج کروایا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم بچے کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں