دنیا کے مختلف ملکوں میں فلسطین کی حامی طلبا تحریک عروج پر

0
46

رپورٹ کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں فلسطین کے حامیوں نے پیر کی رات کو غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں امریکی فوجیوں کی یادگار پر فلسطینی پرچم لہرایا اور اس کے سامنے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا۔ نیویارک کی پولیس نے فلسطین کے حامی کچھ مظاہرین کو گرفتار کرکے، مظاہرے کے شرکاء کو منتشر کردیا۔

دریں اثناء امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے طلباء ، پروفیسرز اور ماہرین تعلیم نے فلسطین کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی۔ امریکا میں پولیس نے متعدد طلباء کو گرفتار کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق مظاہرین ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں پولیس رکاوٹیں ہٹا کر کیمپ میں واپس آگئے

سین ڈیاگو یونیورسٹی میں پولیس نے مظاہرین کے کیمپ ہٹا دیئے اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ نیویارک میں میٹ گالا ایونٹ پر احتجاج کرنے والے فلسطین کے حامی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جبکہ بارسلونا یونیورسٹی میں فلسطین سے یکجہتی کے لیے طلباء نے کیمپ لگائے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں