پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونیوالی حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے تانے بانے افغانستان سے جا ملتے ہیں، پاکستان نے افغان حکومت کو مستند ثبوت بھی فراہم کیے مگر کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان آرمی نے افغانستان کے اندر ملوث شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور حملہ آور ہونے والے دہشت گردوں کو کامیابی سے ٹھکانے لگایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ داسو میں چینی انجینیئرز پر ہونیوالے خودکش حملے میں ملوث افراد کی کڑیاں بھی افغانستان سے جا ملتی ہیں۔ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کا کنٹرول افغانستان سے کیا جا رہا تھا جبکہ خودکش بمبار بھی افغان شہری تھا۔