جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ عوامی حقوق کی تحریک کو لے کر 11 مئی بھمبر تا مظفرآباد لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس کو پرتشدد بنانے کے لیے انوار الحق سرکار اور اس کے گماشتے طاقت کا استعمال کرنے کے لیے پاکستان سے فورسز کثیر تعداد میں منگوائے جا چکے ہیں جو پر امن اعوام کو اشتعال دلا رہے ہیں 11 مئی سے پہلے ہی آج 9 مئی کو أنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا گیا جس کی ہم پرزور مزمت کرتے ہیں۔
پاکستانی فورسز اور پولیس عوامی حقوق تحریک کا راستہ نہیں روک سکتی بغیر وارنٹ کے گرفتاریوں کا مطلب عوام کو ڈرانا دھمکانا ہے لیکن یہ تحریک کسی منسٹر کی نہیں کسی جنرل کی نہیں یا انوار الحق جیسے کسی گماشتے کی نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ ریاست جموں کشمیر کی عوامی تحریک ہے جسے عوام خود لیڈ کر رہی ہے اور اپنے حقوق کے حصول تک عوام خود اپنی نمائندگی کرتے رہے گی۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں عام سی بات ہے اور تحریکوں میں گرفتاریاں اہم رول ادا کرتی ہیں۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام سنیئرز جن میں شوکت نواز میر عمر نزیر کشمیری اور ان کی پوری ٹیم اپنے مقاصد کے حصول تک کھڑے رہیں گے۔
مزید کہنا تھا کہ 11 مئی کو لانگ مارچ کا حصہ بنتے ہوئے اپنے حقوق کے حصول تک جہدوجہد جاری رکھیں گے۔