ملتان: پولیس نے پاک فوج کی منشیات سے بھری گاڑی پکڑ لی

0
110

ملتان سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک معمول کی کارروائی کے دوران شک گزرنے پر پاک فوج کی گاڑی روک لی۔ دوران تلاشی گاڑی میں موجود منشیات سے بھرے بیگ پائے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات سے بھری فوجی گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوجی گاڑی سے تقریباً 5 من چرس برآمد کی گئی ہے۔ منشیات پشاور سے سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جو پولیس نے کاروائی کے دوران پکڑی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملتان میں شبیر شاہ انٹرچینج کے قریب پولیس نے ایک فوجی گاڑی کو روکا اور دوران تلاشی 5 من چرس برآمد کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ایس ایس جی کمانڈو سمیت تین فوجی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں