ممبئی: اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔

0
231

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی نئی فلم رامائن کا بجٹ 835 کروڑ بھارتی روپے ( 100 ملین ڈالرز) تک پہنچ گیا جس کے بعد یہ فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی ہے۔

رنبیر کپور نے فلم کے لیے اب تک کا سب سے زیادہ معاوضہ لیا ہے جبکہ فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں 600 دن لگے ہیں۔ فلم کی ریلیز جون میں مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ لارا دتا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کے کچھ سینز منظر عام پر آنے کے بعد ڈائرکٹر نے فلم کی شوٹنگ خفیہ طور پر اسٹوڈیوز میں کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انتہائی مہنگے اور شاندار سیٹ لگائے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں