بلوچستان: پاکستانی فوج پہ عسکریت پسندوں کا حملہ، کرنل زخمی، میجر ہلاک

0
259

‏بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کیساتھ جھڑپ میں ژوب ملیشیاء کے میجر بابر ہلاک جبکہ کمانڈنٹ ایف سی کرنل عبدالرحمن اور کیپٹن شاہد شدید زخمی ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق زوب ملیشیا (فرنٹیئر کور) کےکمانڈنٹ، کرنل کیپٹن فائرنگ سے زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ایک میجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ایک آپریشن جاری تھا جس میں تین عسکریت پسند مارے گئے جب کہ چھپے ہوئے دو عسکریت پسندوں نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران ان اہلکاروں پر حملہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں