اسرائیلی فوجی حساس اثاثہ خودکش ڈرونز حملے میں تباہ

0
52

ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے موجودہ جنگ میں اب تک کے سب سے مہنگے اسرائیلی فوجی حساس اثاثے کو خودکش ڈرونز حملے میں کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ۔

امریکی ساختہ اسکائی ڈیو نامی یہ غبارہ کروز میزائل، ڈرونز و میزائل حملوں سے خبردار کرنے والا فضائی ریڈار تھا جسے زمین پر موجود تمام تنصیبات کو حزب نے حملوں میں ناکارہ و تباہ کرنے پر شمالی اسرائیل میں سرحد کی حفاظت کیلئے اسرائیل نے اسے چند ماہ قبل لانچ کیا تھا جو آج تباہ کردیا گیا۔

یہ غبارہ 10 ہزار فٹ کی اونچائی پر فضا میں تار کے ذریعے معلق رہتا ہے جس میں فائبر آپٹکس ڈیٹا ٹرانسفر ، برقی انرجی اور حساس دن رات میں فرق کرے بغیر جاسوسی کرنے والے کیمرے نصب ہوتے ہیں ۔ اس غبارے کے ذریعے 500 ٹارگٹس کو بیک وقت لاک کیا جاسکتا ہے اور اس کی رینج 250 کلومیٹر ریڈیس پر مبنی علاقہ ہوتا ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ اس کی مالیت ملین ڈالرز پر مشتمل ہے۔

اسرائیل کے پاس فقط ایسے 2 جاسوس غبارے موجود تھے جس میں سے ایک آج تباہ ہوا جو لبنان و شام سرحد سے بالترتیب 32 اور 34 کلومیٹر کے فاصلے پر اسرائیل کے اندر موجود تھا جبکہ دوسرا غبارہ ایٹمی اڈے ڈیمونا کے علاقے میں موجود ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں