خیبر پختونخواہ: پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما کے گھر پر حملہ

0
57

خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرا اسماعیل خان میں پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما نظیر افغانی کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق نظیر افغانی اپنے بھائی اور بھتیجے کے ساتھ حملے میں محفوظ رہے۔

حملے میں بھاری گولہ بارود استعمال کیا گیا حملہ آور حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں