ایرانی قوم کو پریشان نہیں ہونا چاہیے، خامنائی

0
39

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر خامنائی نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش اور ایرانی قوم سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ صدر اور ان رفقا کو بحفاظت واپس پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کو پریشان نہیں ہونا چاہیے، ریاستی امور میں کوئی تعطل نہیں آئے گا۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت اعلیٰ حکام آذربائیجان کی سرحد میں آذری صدر کے ہمراہ ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس ایران آرہے تھے۔ حادثہ ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں پیش آیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں