راولپنڈی میں پولیس اہلکار کی اپنی رشتے دار 14 سالہ یتیم طالبہ سے زیادتی

0
48

راولپنڈی: پولیس اہلکار نے راولپنڈی میں 14 سالہ یتیم رشتے دار طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کی حدود پھوپھا نے 14 سالہ یتیم طالبہ سے زیادتی کی۔ ملزم پولیس اہلکارہے جسکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متاثر لڑکی کی والدہ شوہر کے انتقال کے بعد اپنی 4 بیٹیوں کے ساتھ ساس، سسر اور دیور کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ان بچیوں کا پھوپھا 35 سالہ عبیدالرحمٰن اکثر گھر آتا تھا۔ گزشتہ روز ملزم گھر آیا تو میں بچیوں کے ساتھ اکیلی تھی اور چھت پر گندم صاف کرنے گئی ہوئی تھی۔
والدہ کے مطابق عبیدالرحمٰن نے میری نویں جماعت کی طالبہ 14 سالہ بیٹی کو اسلحے کےزور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہاری ماں اور بہنوں کو جیل میں بند کروا دوں گا کیونکہ میں پولیس میں ہوں۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ اس حوالے سے ترجمان پولیس نے رابطہ کرنے پر تصدیق کہ ملزم راولپنڈی پولیس میں تعینات ہے جبکہ ایس ایچ او ملک کاشف کا کہنا تھا کہ ملزم روپوش ہے جسکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزم کی گرفتاری پر صورتحال مزید واضح ہوگی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں