امت شاہ بنگال دورے پہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کا اعلان کریں گے

0
50

ی جے پی کے ذرائع کے مطابق امیت شاہ متواسماج کے گڑھ ٹھاکر نگر جائیں گے اور وہاں شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کا اعلان کریں گے حالیہ دورے کے دوران امیت شاہ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر ہورہی ہے ۔

بی جے پی نے کہا ہے کہ اگلے مہینے جنوری میں جب مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بنگال کا دورہ کریں گے تو وہ بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کا اعلان کریں گے اور اس طریقے سے متوا سماج کے مدتوں کا خواب پورا ہوگا ۔بی جے پی کی جانب منعقد پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا ۔اس موقع پر بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے ، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سواپن داس گپتا اور ممبر پارلیمنٹ شانتو ٹھاکر موجود تھے۔ٹھاکر جن کاتعلق متوا سماج سے ہے نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر پر ناراضگی ظاہر کی تھی ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں