پشاور: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل

0
30

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ پشاور کےنواحی علاقہ چمکنی میں فریقین کے مابین جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور میتیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ سے 3 افراد قتل اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ تھانہ شبقدر کی حدود نصرت زئی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں