آدم خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تحریکِ طالبان کا حملہ

0
18

اطلاعات کے مطابق قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ کے علاقے آدم خیل میں کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں نے سیکورٹی چیک پوسٹ اور گاڑیوں پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

کالعدم لشکر اسلام پاکستان کے ترجمان صلاح الدین ایوبی نے 4 ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر اسلام پاکستان نے مشترکہ طور پر حملہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں