اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، ہلاکتوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ

0
55

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے رفح کے محلوں تل السلطان اور البریکات میں رہائشی مکانات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے توپخانوں نے بھی رفح شہر کے السعودی محلے پر شدید گولہ باری کی ہے ان حملوں میں متعدد فلسطینی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران اسرائیلی فوج نے رفح پر انتہائي وحشیانہ حملے کئے ہيں جن میں دوسو سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہيں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں