فلائٹ انڈیگو میں بم کی افواہ سے افراتفری مچ گئی، مسافروں کی کھڑکی سے چھلانگیں

0
53

ہندوستان: دارالحکومت دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں بم کی افواہ کے بعد افراتفری مچ گئی اور مسافروں نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔

میڈیا کے مطابق بم کی دھمکی کے بعد انڈیگو کے عملے نے الرٹ جاری کیا اور مسافروں سے طیارے سے اترنے کی درخواست کی تاہم کچھ مسافروں نے ایمرجنسی گیٹ سے نیچے چھلانگ لگادی اور کچھ فلائٹ کی کھڑکی سے ہی نیچے کود گئے۔

انڈیگو ایئر لائن کی یہ فلائٹ دہلی سے وارانسی جا رہی تھی۔

طیارے کو تفتیش کے لیے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک گوشے میں لے جایا گيا ہوائی اڈے کے اہلکار نے بتایا کہ ایوی ایشن سیکورٹی، ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پرواز کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا اور طیارے کے ٹوائلٹ میں ایک نوٹ ملا جس پر بم لکھا ہوا تھا جس کے بعد طیارے میں افراتفری پھیل گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں