لکی مروت: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک

0
49

زرائع کے مطابق ایک خفیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ٹیپو گل گروپ سے بتایا ہے۔

سی ٹی ڈی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد تنویر علی عرف یاسر اور فرقان عرف ناٹی لکی مروت کے رہائشی تھے، دہشت گرد بم دھماکوں، پولیس ٹارگٹ کلنگ اور بھتاخوری میں مطلوب تھے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، کارتوس اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں