راولپنڈی: پولیس وین گہری کھائی میں جا گری، ڈی ایس پی سمیت متعدد اہلکار زخمی

0
28

راولپنڈی کی علاقہ کوٹلی ستیاں میں تیز رفتاری کے باعث پولیس وین گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں سرکاری گاڑی میں کام سے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت متعدد اہلکار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے تحصیل ہسپتال کوٹلی ستیاں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی کو نکالنے کے لیے کرین بلائی گئی ہے جب کہ تمام زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں