انتخابات: ٹی وی ایگزٹ پول میں مودی کی تیسری بار وزیراعظم بننے کی پیشگوئی

0
67

سبھا یعنی پارلیمان کے ایوانِ زیریں کے انتخابات کے ساتویں مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے ساتھ ہی ووٹ ڈالنے کا عمل مکمل ہوگیا اور ٹی وی ایگزٹ پول میں حکمران جماعت کی جیت کی پیش گوئی کردی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی نریندر مودی کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا امکان ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق این ڈی ٹی وی نیوز چینل کے ایگزٹ پول کے خلاصے میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کو ختم ہونے والے عام انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو اکثریت حاصل ملنے کا امکان ہے۔

دو ایگزٹ پولز کے خلاصے میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ حکمران اتحاد پارلیمنٹ کے 543 رکنی ایوان زیریں میں 350 سے زیادہ نشستیں جیت سکتا ہے، جہاں سادہ اکثریت کے لیے 272 کی ضرورت ہے، جب کہ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو 120 سے زائد سیٹیں ملنے کا امکان ہے، حکمران اتحاد این ڈی اے نے 2019 کے انتخابات میں 353 نشستیں حاصل کی تھیں۔

عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان بھارت کا الیکشن کمیشن 4 جون کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کرنے کے بعد کرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں