ہیما مالنی، کنگنا، شتروگن اور راج ببر سمیت متعدد اداکار انتخابات میں کامیاب

0
94

لوک سبھا کے انتخابات کی پولنگ یکم جون کو ختم ہونے کے بعد اب تک نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق بھارت بھر میں کم سے کم ایک درجن اداکار اور اسپورٹس شخصیات بھی انتخابات میں کامیاب ہوئی ہیں۔

لوک سبھا کی 543 نشستوں پر انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوا تھا اور سات مراحل میں یکم جون تک تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں پولنگ ہوئی۔

انتخابات کے دوران 97 کروڑ سے زائد افراد نے ووٹ کاسٹ کیے، بھارت بھر میں 10 لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔

انتخابات کے دوران 2700 سے زائد سیاسی جماعتیں اور 8 ہزار سے زائد امیدوار اپنی قسمت آزمائی اور بہت سے بڑے نام بھی انتخابات میں ہار گئے۔

دی ہندو کے مطابق 4 جون تک غیر حتمی نتائج کے مطابق لوک سبھا کے انتخابات میں ہیما مالنی، شتروگن سنہا، راج ببر، کنگنا رناوٹ اور یوسف پٹھان سمیت متعدد اداکار و اسپورٹس شخصیات کامیاب ہوئیں۔

چار جون تک آنے والے نتائج کے مطابق کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے 232 جب کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں نے 293 نشستیں جیت لی تھیں۔

انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق کنگنا رناوٹ نے ارونا چل پردیش، شتروگن سنہا نے مغربی بنگال، ہیما مالنی نے اترپردیش جب کہ روی کشن نے بھی اتر پردیش سے کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح اداکار سریش گوپی نے کیرالا، یوسف پٹھان اور اداکار کریٹی آزاد نے مغربی بنگال سے لوک سبھا کی نشستیں جیتیں۔

اداکار منوج تیواری نے دارالحکومت نئی دہلی، اداکارہ رچنا بینرجی، سایونی گھوش، ستابدی رائے اور دیپک ادھیکاری نے مغربی بنگال جب کہ راج ببر نے ہریانا سے نشست جیتی۔

لوک سبھا کے انتخابات میں اداکار کرشنا کمار، مکیش، دنیش لال یادیو، رادھیکا سرتھ کمار، اگنی مترا پال، لاکٹ چٹرجی، دیویندرا جھجیا، ارون گوول اورپون سنگھ اپنی اپنی نشستیں ہار گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں