نئی حکومت کے حوالے سے جاری سسپنس کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا استعفیٰ

0
70

میڈیا کے مطابق کابینہ کی میٹنگ کے بعد اور نئی حکومت کے حوالے سے جاری سسپنس کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو کو اپنا استعفیٰ پیش کیا ۔ صدر جمہوریہ نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا تاہم نئی حکومت کے قیام تک وزیر اعظم مودی ہی قائم مقام وزیر اعظم رہیں گے۔

نریندر مودی نے دعوی کیا کہ اتحادیوں کیساتھ مل کر تیسری بار حکومت بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں عام انتخابات کے نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق بی جے پی ایک دہائی کے بعد اکثریت سے محروم ہوگئی تاہم حکمران اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں