پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر سید عالم محسود گرفتارکرلیا گیا

0
166

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنماءڈاکٹر سید عالم محسود کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ڈاکٹر سید عالم محسود کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف توہین آمیز اور اشتغال انگیز تقاریر پر ڈاکٹرسیدعالم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر سید عالم کی قیادت میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا، پی ٹی ایم کے کارکنان نے ایم این اے علی وزیر کی رہائی کیلئے توہین آمیز تقاریر کی تھیں۔

پولیس نے الزام عائد کیا کہ سید عالم نے اپنی تقریر سے اشتعال انگیزی اور منافرت پھیلانے کی کوشش کی تھی جبکہ احتجاج کرنے والوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے۔

دوسری جانب پی ٹی ایم رہنماءکی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں