ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی موت کی دوسری تحقیقاتی رپورٹ جاری۔

0
51

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت کا معمہ اب حل ہو رہا ہے۔

مئی 19 کو ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد سے، موت کے پیچھے وجوہات کے بارے میں بہت سی بحث جاری تھیں۔ ہیلی کاپٹر حادثے کے اگلے ہی روز ایرانی حکومت نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کیا۔

پہلی رپورٹ میں کہا گیا کہ حادثے میں کسی بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اب ایرانی فوج نے تحقیقات کی دوسری رپورٹ بھی جاری کر دی ہے۔

مئی 19 کو پیش آنے والے اس حادثے میں ایرانی صدر رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ملبے اور ٹکڑوں کے نمونوں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ جائے حادثہ پر پھیلے ملبے کے پیٹرن کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پہاڑ سے ٹکرانے سے تقریباً 69 سیکنڈ کے دوران ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوا، اس میں کوئی سازش نہیں تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے واقعے کی 360 ڈگری تفتیش کی ہے جس میں اسے کسی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں