لکی مروت: فوجی گاڑی پر دھماکہ، کیپٹن سمیت 6 اہلکار ہلاک، ایک شدید زخمی

0
74

لکی مروت میں فوجی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت 6 فوجی جوانوں کے ہلاکت کی تصدیق۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو شدت پسندوں نے دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا جس کے بعد فائرنگ کی گئی۔

گاڑی خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سلطان خیل کے علاقے کچی کمر جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔

علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک کیپٹن سمیت 6 فوجی جوانوں کی ہلاکت ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک فوجی شدید زخمی بھی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں