پاکستانی زیر قبضہ کشمیر: شاعر احمد فرہاد راڑہ جیل منتقل

0
207

مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر 24 جون تک راڑہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

اطلاعات کے مطابق شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے احمد فرہاد کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا۔

بعد ازاں عدالت نے احمد فرہاد کو 24 جون تک راڑہ جیل منتقل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے احمد فرہاد کو 24 جون کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم پر شاعر احمد فرہاد کو پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 4 جون کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

واضح رہے کہ 16 مئی کو صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں