پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی نریندر مودی کو مبارکباد

0
14

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں نریندر مودی کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔

شہباز شریف نے لکھا کہ نریندر مودی کو وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں غیرمتوقع نتائج اور توقعات سے کمتر نشستیں حاصل کرنے کے باوجود نریندر مودی نے لگاتار تیسری مرتبہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

تقریب میں پڑوسی ممالک بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کے مندوبین نے شرکت کی ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں