بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے سابقہ چیئرپرسن کریمہ بلوچ کی قتل کے خلاف جرمنی کے دارالحکومت برلن اور فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کینیڈین سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن کے مصروف ترین علاقے میں واقعہ کینیڈین سفارت کے سامنے بلوچ نیشنل موومنٹ کی اپیل پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر کریمہ بلوچ کی مبینہ قتل کے خلاف نعرہ بازی کیا۔
بلوچ نیشنل موؤمنٹ جرمنی زون کے رہنماوں نے کینیڈین حکام سے مطالبہ کیا کہ کریمہ بلوچ کے قتل کی صاف شفاف تحقیقات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ آج پورا بلوچستان سمیت دنیا کے تمام بلوچ انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بلوچ نسل کشی کا دائرہ وسیع کررہا ہے اب بیرونی ممالک میں بلوچ رہنما محفوظ نہیں ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے کینیڈین سفارت خانے کے سامنے کریمہ بلوچ کی قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کریمہ بلوچ کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کینڈا کے مرکزی شہر ٹورنٹو میں قتل کیا اور اس پر دنیا بھر میں احتجاجوں کو سلسلہ جاری ہے۔