چمن میں نامعلوم افراد کی پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن کے علاقے روغانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں تین فرنٹیر کور کے اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار پرائیویٹ سرف گاڑی میں چمن سے روغانی ونگ ہیڈ کوارٹر جارہے تھے کہ رستے میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر انکی گاڑی پر فائرنگ کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعہ کے بعد ایف سی نے مذکورہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے تلاش جاری ہے۔