ریاض: مکہ میں درجہ حرارت 51 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا, 577 حاجی ہلاک

0
127

مکہ میں شدید گرمی کے باعث 550 سے زائد ہلاک ہو گئے جن میں سے320 کا تعلق مصر، 144 انڈونیشیا، 60 اردن، ایران 11 اور 3 کا تعلق سینیگال ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ کے سب سے بڑے المیسم مردہ خانہ میں 550 لاشیں لائی گئی جن کی موت شدید گرمی کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں شدید گرمی کے باعث بیمار ہونے والے 2 ہزار حاجی زیر علاج ہیں۔ ہلاک ہونے والے حاجیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد اب بڑھ کر 577 ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس حج کے دوران گرم موسم کے باعث 240 حاجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی، جن میں سے زیادہ تر انڈونیشیا کے شہری تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں