خیبر پختونخواه: قرآن کی بے حرمتی پر ایک شخص قتل، لاش جلا دی گئی

0
58

اطلاعات کے مطابق سوات کے علاقہ مدین میں مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کرنے پر مشتعل لوگوں نے ایک شخص کو پولیس اسٹیشن کے اندر تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے لاش کی بے بھی حرمتی کی اور اسے آگ لگا دی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی کئی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم ایک انتہائی تشدد زدہ لاش کو سڑک پر گھسیٹ کر لاتا ہے اور پھر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں اسے آگ لگا دی جاتی ہے.

مبینہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ ایک سیاح کے طور پر مدین کے ہوٹل میں ٹھہرا تھا۔

‏مبینہ واقعے کے بعد مساجد سے اعلانات کے علاوہ گاڑی پر لاوڈ اسپیکر کے ذریعے بھی بازار میں اعلانات ہوئے جس پر لوگ مشتعل ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس کی موبائل گاڑی کو بھی آگ لگا دی جس سے پولیس کا تھانہ اور گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

‏مقامی افراد کے مطابق کچھ لوگوں نے بازار میں اعلان کیا کہ ایک شخص نے قرآن کی بے حرمتی کی ہے جس پر چند افراد نے اس شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد مساجد میں اعلانات ہوئے اور لوگ مشتعل ہوکر پولیس سٹیشن پہنچ کر پولیس سٹیشن میں داخل ہوئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں