ایران: کینیڈا کو جوابی کارروائی کی دھمکی، ایران مناسب اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ

0
54

میڈیا کے مطابق ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے کے کینیڈا کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے کے کینیڈا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس طرح کے اقدام سے جائز دفاعی توانائی میں اضافہ کئے جانے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا اقتدار بڑھانے کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ کہ ایران جوابی اور مناسب اقدام عمل میں لانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کینیڈا کی جانب سے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد اعلان کئے جانے کی شدید مذمت کی ۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کینیڈا کا اس سلسلے میں غیر منطقی اور نامعقول فیصلہ تسلیم شدہ بین الاقوامی قوانین و اصول اور ضوابط منجملہ حاکمیت و اقتدار میں مساوات اور ایک دوسرے کے داخلی امور میں عدم مداخلت کے منافی ہے۔ ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سرکاری تشخص کی حامل ایک قانونی محکمہ اور مسلح افواج کا حصہ ہے جو ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور ملک نیز پورے علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرتی رہی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد قرار دینے کے کینیڈا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس طرح کے اقدام سے جائز دفاعی توانائی میں اضافہ کئے جانے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا اقتدار بڑھانے کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ کہ ایران جوابی مناسب اقدام عمل میں لانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں