شاندار فتح پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ٹیم کے لئے بھاری انعام کا اعلان

0
120

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ٹیم کیلئے 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، اس شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی طرف سے بھی 24 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔

یہ سال 2022 میں ہونے والے آخری میگا ایونٹ سے کئی گنا زیادہ ہے جس میں فاتح انگلینڈ کو 10 لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں