حماس کیساتھ جھڑپوں میں میجر سمیت 3 اسرائیلی فوجی ہلاک؛ 3 زخمی

0
23

تل ابیب: مغربی کنارے اور غزہ میں حماس اور اسلامی جہاد کے ساتھ دو مختلف جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 3 اہلکار ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے واقعے میں مغربی کنارے میں چھاپا مار کارروائی کے لیے جانے والی اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی نور شمس کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہوگئی۔

فلسطین میں اسرائیلی فوج کے خلاف برسرپیکار اسلامی جہاد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اس واقعے میں اسرائیلی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی اہلکار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے نصب یہ زیر زمین بم دیسی ساختہ تھا، جس میں درجنوں کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں