باجوڑ: ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد ہلاک

0
102

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کے پی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر ہدایت اللہ کی گاڑی کو تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں نشانہ بنایا گیا اور دھماکہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں ہدایت اللہ سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والے دیگر افراد میں ملک عرفان آف نیاگ بانڈہ، نظر الدین آف ناوگئی، یار محمد اور سمیع الرحمان شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں