سندھ: ڈی سی آفس میں محرم کے حوالے سے میٹنگ، شر پسند مولویوں نے شیعہ علماء کو دھکے دے کر نکال دیا

0
81

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے آفس میں ماہ محرّم کے حوالے سے میٹنگ میں موجود شیعہ علماء کو شرپسند مولویوں نے انتہائی تضحیک آمیز رویہ روا رکھتے ہوئے دھکے دے کر نکال دیا۔

صوبہ سندھ کے ضلع جیکب اباد میں ڈپٹی کمشنر آفس میں محرم الحرام کی میٹنگ کے دوران شرپسند ملاؤں نے شیعہ علماء کو دھکے دیئے اور میٹنگ میں بیٹھنے نہیں دیا اور میٹنگ ہال سے باہر نکال دیا۔

اطلاعات کے مطابق میٹنگ میں موجود ڈپٹی کمشنر، فوج، رینجرز، پولیس اور انٹیلی جینس ایجنسیوں کے افسران تماشہ دیکھتے رہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فوجی افسر بھی اس قسم کے ذلّت آمیز رویے پر خاموش رہے۔

شیعوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر معنی خیز خاموشی فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں