پاکستان: سعودی گروپ نے شیل پاکستان کے 77.42 فیصد شیئر ہولڈنگ اور کنٹرول حاصل کرلیا

0
106

اطلاعات کے مطابق سعودی گروپ ایساد ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 77.42 فیصد شیئر ہولڈنگ اور کنٹرول حاصل کر لیا۔

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 کے تحت حصول کی منظوری دے دی ہے۔

شیل پاکستان لمیٹڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لِسٹِڈ ہے اور پاکستان میں موٹر ایندھن اور لوبریکینٹس کی ریٹیل سپلائی کا کام کر رہی ہے۔ جبکہ وافی انرجی ایل ایل سی، اسیاد ہولڈنگ گروپ کی ذیلی کمپنی ہے جو سعودی عرب میں فیول سٹیشنوں کے انتظام اور آپریشن میں مہارت رکھتا ہے۔

گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مقاصد کے لئے وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ قائم کی ہے۔ سی سی پی کے فیز 1 جائزے نے ریٹیل فیول، گاڑیوں کے لوبریکینٹس اور صنعتی لوبریکینٹس کو متعلقہ پراڈکٹ مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں