خیبر پختونخواہ: سیکورٹی فورسز پر حملے، دو اہلکار ہلاک، کئی زخمی

0
40

اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ایک مسلح حملے میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دوسرا زخمی ہوگا۔

پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سیکورٹی فورسز کی کانوائے پر دہشت گردوں نے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور آخری اطلاعات کے مطابق فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک، اور دو زخمی ہوگئے۔

تیسرے واقعہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے نواحی گاؤں زڑکنی میں نامعلوم مقام سے داغا گیا ماٹر گولہ ایک مکان پر گرنے سے دو بچے ہلاک اور تین عورتیں زخمی ہوگئیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں