ہیمنت سورین نے تیسری مرتبہ سی ایم کے عہدہ کا حلف لیا

0
108

اطلاعات کے مطابق ہیمنت سورین نے جمعرات کی شام جھارکھنڈ کے 13ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔

جھارکھنڈ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے شام 5 بجے راج بھون میں ہیمنت سورین کو وزیر اعلی کے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ یاد رہے کہ سورین تیسری بار جھارکھنڈ کے وزیراعلی بنے ہیں۔

ہیمنت سورین کو بدھ کو لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا اور کل چمپئی سورین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سورین نے کل ہی گورنر کو ایم ایل اے کی جانب سے حمایت کا خط پیش کیا گیا تھا۔

تقریب حلف برداری میں ہیمنت سورین کے والد، ان کی والدہ اور ان کی اہلیہ کو بھی حلف برداری کے دوران راج بھون میں دیکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق جلد کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔

اس سے پہلے دن میں جے ایم ایم نے کہا تھا کہ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے ہیمنت سورین کو ریاست میں حکومت بنانے کی دعوت دی ہے اور وہ 7 جولائی کو وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ بعد میں جے ایم ایم نے فیصلہ کیا کہ سورین آج ہی وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں