پاکستانی زیر قبضہ گلگت: کوئی چاہے نہ چاہے دہشتگردی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گی، فورس کمانڈر گلگت بلتستان

0
41

گلگت بلتستان میں پاکستانی فوج کے سربراہ فورس کمانڈر نے ضلع دیامر میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپرہشن کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ٹارگیٹیڈ اپریشن جاری رہے گا

فورس کمانڈر نے ساتھ میں یہ بھی دعوی کیا ہے کہ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق دو دہشتگرد دہشتگردی کے لئے گلگت بلتستان میں داخل ہوچکے ہیں۔

فورس کمانڈر کے اس طرح کے بیان کو لے کر مقامی لوگوں میں اضطراب دیکھنے میں آیا ہے۔

فورس کمانڈر کے اس بیان پرگلگت کے سوشل میڈیا کے ایکٹیوسٹس یہ لکھ رہے ہیں کہ دہشتگردوں کی پشت پناہی بھی سرکاری ادارے ہی کرتے رہے ہیں۔

سماجی کارکنوں کے مطابق آپریشن سے انہیں کسی قسم کا اطمنان نہیں ہے، وہ ایسے اپریشنز کو ڈھونگ قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتے ہفتے پاکستانی فوج اور کمانڈر میں ایک تصادم ہوا تھا۔ اس تصادم میں فوج کے دو جوان مارے گئے تھے جبکہ مقابلے میں ایک دہشتگرد بھی ہلاک ہوا تھا، ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں حکومت کا یہ کہنا ہے کہ وہ کمانڈر تھے اور کمانڈر سانحہ ہُُڈور کا ماسٹرمائنڈ تھا۔ اس اپریشن کا نتیجہ کیا نکلتا ہے آنے والے دنوں میں واضع ہوجائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں