اسلام آباد: ایچ نائن کے اتوار بازار میں ہولناک آگ لگ گئی، 300 اسٹالز خاکستر

0
42

پاکستانی دارالحکومت کے ایچ نائن کے سستے بازار میں ہولناک آگ لگ گئی، آگ کے شعلوں نے 300 اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائربریگیڈ کی 9گاڑیاں اور درجنوں ریسکیو اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ایچ نائن میں بچت بازار آگ لگ گئی، شعلوں نے متعدد اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو 1122 کے اہلکار، فائر بریگیڈ اور سی ڈی اے کا عملہ بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ اتوار بازار میں لگنے والی آگ کی شدت زیادہ ہے، سی ڈی اے اور ریسکو ادارے آگ بھجانے میں مصروف ہیں لیکن آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نیوی، ایئرفورس، دیگر اداروں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوالی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں