اسلام آباد: اندھی محبت میں بھائی نے بھابھی کے ساتھ مل کر اپنے ہی سگے بھائی کو قتل کردیا، ملزمان گرفتار

0
51

اطلاعات کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقے میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتول کا سگا بھائی اور بیوی قاتل نکلے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق 29جون کو نزاکت حسین کو تھانہ سہالہ کے علاقہ نیازیاں میں گولیاں مار کر قتل کیے جانے والے شخص کے قتل کے الزام میں مقتول کے سگے بھائی اور مقتول کی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نزاکت حسین کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے ملزمان کی فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوران تفتیش شواہد کی بنیاد پر پولیس نے مقتول کے حقیقی بھائی اور مقتول کی بیوی سے تفتیش کی تو انہوں نے قتل کرنے کا اقرار کرلیا، جس کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتول کو قتل کرکے مقتول کی بیوی یعنی اپنی بھابھی سے شادی کرنا چاہتا تھا اور وہ بھی اس کے لیے راضی تھی۔ دونوں نے اپنی مذموم خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نزاکت حسین کو راستے سے ہٹادیا۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں