پاکستان: کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدور انتہائی غیر محفوظ، حادثات میں7 مزدور ہلاک

0
64

ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے چکوال کے قریب چوآسیدن شاہ میں بارش کے دوران پانی کان میں داخل ہونے سے کان بیٹھ گئی تھی۔

کان بیٹھے کے نتیجے میں اس کے اندر موجود مزدور ہلاک ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے کان میں دب جانے والے چار مزدوروں کی لاشیں نکال کر لواحقین کےحوالے کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کان کا دورہ کرکے مزدوروں کے لواحقین کے لیے فی کس آٹھ، آٹھ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب صوبہ سندھ میں جامشورو کے مقام پر لاکھڑا کول مائین میں کان کے اندر لفٹ کا رسہ ٹوٹ جانے سے کان میں تین مزدور دب کر ہلاک ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں