خیبر: باڈہ کے علاقے میں پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، داعش نے زمہ داری قبول کرلی

0
42

‏اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت اسرار احمد آفریدی بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار پر ہونے والے حملے کی زمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر آپریشنز پر آپریشنز کیے جارہا ہے لیکن نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ قبائلی علاقوں میں پاکستانی ایجنسیوں نے ڈالر کی خودساختہ جنگ چھیڑی ہوئی ہے جس کا شکار عام آدمی ہورہا ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں