پاکستانی مقبوضہ کشمیر: اساتذہ کےاحتجاج پرپولیس کا تشدد،ایک شہید

0
93

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں اساتذہ کے پرامن احتجاج پر تشدد سے ایک ٹیچر شہید جبکہ درجنوں اساتذہ گرفتار کے گئے۔

مقامی مظاہرین نے کہا کہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا یہاں جرم ٹھرا۔ عوام کی محافظ ریاست ہی عوام کی قاتل بن گئی۔ مظفرآباد میں سکیل اپگریڈیشن کے لیے اساتذہ کے پر امن احتجاج پہ پولیس کا بدترین تشدد جس کے نتیجے میں طارق آباد کے مدرس شہباز کھوکھر شہید ہوگے گرفتار اساتذہ کی تعداد 43 ہوگی۔

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے اسے بدترین ریاستی دہشت گردی قرارد دیتے ہوئے، اس قتل وغارت، اس وحشت کی شدید مزاحمت کرتی ہے اور اساتذہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ اساتذہ اپنے حقوق کے لیے منظم ہوں اور قاتل ریاست سے اپنے حقوق چھین لیں۔ جب حق مانگنے پہ ڈنڈے برسائے جائیں، جب حقوق کی بجائے جنازے تحفے میں بھیجے جائیں جب ریاست حقوق دینے میں ناکام ہو جائے اور جب محافظ ہی قاتل بن جائیں تب لازم ہو جاتا ہے کہ حقوق بڑھ کے چھینے جائیں اور جبر کے اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر ایک نئے نظام کی بنیادیں قائم کی جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں