پشاور: خواتین کے تنازع پر میاں بیوی قتل اور بیٹی اغوا

0
31

پولیس کے مطابق صوابی موضوع پناول گدون میں خواتین کے تنازع پر گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں میاں بیوی ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ سے بیٹا زخمی ہوگیا جب کہ ملزمان 20 سالہ بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے۔

بتدائی اطلاعات کے مطابق لاشوں کو تحصیل ٹوپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ جھگڑے کی وجہ خواتین کا تنازع بتایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بڈھ بیر کے علاقے اسپین جماعت میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق جائیداد کے تنازع پر چچازاد کے گھر پر مخالفین نے فائرنگ کی۔ ہلاک اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں