سری لنکا: سابق انڈر-19 کے کپتان کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

0
88

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ سابق کرکٹر کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔

سری لنکا سے خبر سامنے آئی ہے جہاں ملک کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو منگل کی رات ان کے گھر میں مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ سابق کرکٹر کی امبالنگوڈا میں کنڈا ماواتھا کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔ متعدد مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو نروشنا اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھیں۔ نروشنا کو قتل کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر 12 بور کا آتشیں اسلحہ استعمال کیا تھا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

انہوں نے 2000 میں سری لنکا انڈر-19 ٹیم میں ڈیبیو کیا اور پھر 2002 میں انہیں ٹیم کی قیادت سونپی گئی، وہ ایک بہترین آل راؤنڈر تھے جو بنیادی طور پر باؤلنگ کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن بیٹنگ بھی اچھی کرلیا کرتے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں