ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں کڑی کوٹ روڈ پر سٹی اسپتال کے قریب دھماکا ہوا ، جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کی جانب سے ملنے والی ابتدائی اطلاعات میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس میں طالبان کمانڈر عین اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے 4 افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار کی۔
گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔