بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ گلی میں پاکستانی فوجی قافلے کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
حملے کی زد میں آنے سے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک افسر بھی شامل تھا۔
انھوں نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے زامران میں آپریشن کے غرض سے جانے والی پاکستانی فوج کے چالیس گاڑیوں کے قافلے کو بلیدہ گلی میں سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔
حملے میں ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، جس میں ایک فوجی آفیسر سمیت آٹھ سپاہی جنید، سپاہی آصف رشید، سپاہی وحید، سپاہی عثمان غنی،سپاہی آصم، سپاہی نادر، سپاہی رحیم ہلاک ہوئے ہیں۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار عسکری اور انٹلیجنس بنیاد پر پاکستانی فوج کو بلوچستان کے ہر علاقے میں نشانہ بنا کر جانی و مالی نقصان سے دو چار کررہی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان میں پاکستانی فوج اپنا مورال اور حواس کھوچکی ہے۔ اسی بدحواسی کے عالم میں سرمچاروں کے خوف سے عام آبادیوں میں چھاپے، جبری گمشدگی اور دیگر جرائم کا ارتکاب کررہی ہے اور اپنے گرتی ہوئی مورال کو بلند کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
جاری کردہ ایک بیان میں ایل ایف یہ واضح کرتی ہے کہ بلوچستان میں جاری جنگ بلوچ عوام کی جنگ ہے اور اس جنگ میں بی ایل ایف بلوچ عوام کی مدد و تعاون سے آگے بڑھا رہی ہے اور مستقبل میں پاکستانی فوج اور اسکے ہمنواؤں پر مذید شدت کے ساتھ حملہ آور ہوگی۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ایک آزاد و خوشحال بلوچستان کے حصول تک پاکستانی مفادات کو بلوچستان میں نشانہ بنایا جائیگا۔