کیچ: قومی معدنیات لے جانے والے پاکستانی ٹریلروں پر شدید حملے

0
36

اطلاعات کے مطابق کیچ سے قدرتی معدنیات لے جانے والے پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے ٹریلروں پر شدید حملے ہوئے۔

کیچ کے علاقے شہرک میں سی پیک پر قومی معدنیات لے جانے والی ٹریلروں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا اور شدید نقصان سے دوچار کیا۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی رات بارہ بجے کے قریب مسلح افراد نے شہرک میں سی پیک روڈ کو بلاک کرکے قومی معدنیات لے جانی والی دو ٹریلروں میں سے ایک کو نذر آتش کرکے تباہ جبکہ دوسرے ٹریلر کے ٹائروں کو فائرنگ کرکے پھاڑ دیئے۔

مقامی زرائع کے ٹریلر کو آگ لگنے کے بعد سی پیک روڈ کے آنے جانے والے راستہ بند ہوگیا۔

حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں