روس: جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی گرفتار، 16 سال قید کی سزا مقرر

0
71

میڈیا رپورٹس کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل اخبار کا 32 سالہ نامہ نگار روس میں پہلا مغربی صحافی ہے جسے سوویت روس کے بعد جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

روس کی ایک عدالت نے امریکی صحافی ایوان گرشکووِچ کو جاسوسی کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سُنادی ہے۔ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد روس میں کسی امریکی صحافی کو جاسوسی کے الزام میں پہلی بار سناگئی گئی ہے۔

ایوان گرشکووِچ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے لیے کام کرتا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے اس مقدمے اور سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی عدالت نے بلا جواز سزا سنائی ہے کیونکہ ایوان گرشکووِچ معمول کے مطابق کام کر رہا تھا۔

امریکی صحافی پر امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے لیے کام کرنے کا الزام تھا۔ حکام نے بتایا تھا کہ وہ یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کے لیے ٹینک تیار کرنے والے ادارے کے بارے میں خفیہ معلومات جمع کررہا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں